اوگرا میں 16 لاکھ بیس ہزار کے بھاری معاوضہ پر کنسلٹنٹ بھرتی

کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

منگل 31 مارچ 2015 13:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) اوگرا کے قائم مقام چیئرمین سیکرٹری کابینہ فتح محمد یعقوب نے اوگرامیں غیر قانونی اور بھاری معاوضوں پر درجنوں افراد کی تعیناتی کا نوٹس لے لیا ہے اور کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔

(جاری ہے)

2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے اوگرا کے بااختیار افسر نے بتایا کہ سابق چیئرمین سعید احمد خان نے اقربا پروری اور اپنے قریبی دوستوں کو بھاری معاوضہ پر بھرتی کیا تھا اور موجودہ قائم مقام چیئرمین نے ان بھرتیوں کا اب از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے افسر نے بتایا کہ اگرا میں ایک میڈیا کنسلٹنٹ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی ہدایت کے برعکس سولہ لاکھ بیس ہزار کے بھاری معاوضہ پر کنٹریکٹ پر بھرتی کیا اور انہیں تین لاکھ ساٹھ ہزار روپے پیٹرول کی مدم میں بھی ادائیگی کی گئی ہے۔

قائم مقام چیئرمین نے اس غیر قانونی بھرتی کا نوٹس لیا ہے اور اوگرا کے وسائل چند افراد میں بانٹنے کے اقدامات کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اوگرا میں کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتیاں بارے آڈٹ نے بھی اعتراض کیا ہے اور ان افرادکو فارغ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :