ینگ ڈاکٹرز سروس سٹرکچر کا مطالبہ لے کر ایک بار پھر سٹرکوں پر‘پنجاب بھر میں احتجاج

منگل 31 مارچ 2015 13:33

ینگ ڈاکٹرز سروس سٹرکچر کا مطالبہ لے کر ایک بار پھر سٹرکوں پر‘پنجاب ..

لاہور/سرگودھا/گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء)پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز سروس سڑکچر کا مطالبہ لے کر ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں ینگ ڈاکٹروں نے تمام سرکاری ہسپتالوں کے آوٹ ڈروز جزوی طور پر بند کر دیے ہیں جس کے باعث مریضو ں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ دو سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے لیکن سروس سڑکچر منظور نہیں کیا جا رہاہے ،سروس سٹرکچر کا مطالبہ تسلیم کیاجائے ورنہ احتجاج جاری رہے گا۔

لاہور میں ینگ ڈاکٹرز چار مقامات پر سراپا احتجاج ہیں جس کے باعث کینال روڈ ،مال روڈ ،جیل روڈ اورفیروز پرروڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیاہے اور گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔دوسری جانب ہسپتال میں او پی ڈیز بند ہونے کے باعث مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔