سفیر کا یمن میں محصور پاکستانیوں کو چھوڑ کر آنا شرمنا ک ہے،شریں مزاری

منگل 31 مارچ 2015 13:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) ترجمان تحریک انصاف شریں مزاری نے کہاہے کہ محصور پاکستانیوں کوچھوڑ کر پاکستانی سفیر کا پاکستان واپس آنا شرمنا ک ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری اپنے بیان میں تحریک انصاف کی ترجمان نے کہا کہ آئل ٹرمینل پر کام کرنے والے کو پاکستان کا سفیر تعینا ت کیا گیا تھا ،پاکستانی سفیر کا پاکستانیوں کو چھوڑ کر واپس آنا شرمنا ک ہے کیونکہ محصور شہریوں کو نکالنے کے بعد ہی سفارتی عملہ واپس آتاہے۔انہوں نے کہاکہ یمن کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کیلئے مسائل مزید بڑھ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :