کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں میں گینگ وار اور کالعدم تنظیم کے 6 ملزمان ہلاک

منگل 31 مارچ 2015 13:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں گینگ وار اور کالعدم تنظیم کے چھ ملزمان ہلاک ہوگئے۔ لیاری میں مارنے جانے والے ملزمان کھارا در چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث تھے۔کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس کی کارروائی، تین گیگسٹرز کو مقابلے میں ٹھکانے لگا دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے کشتی چوک کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کی،پولیس کو دیکھتے ہیں ملزمان نے فائرنگ شروع کردی،پولیس کی جوابی فائرنگ سے بابا لاڈلہ گروپ کے تین ملزمان مارے گئے،پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کھارادر چیک پوسٹ حملے میں ملوث تھے۔

چیک پوسٹ پر حملے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔دوسری جانب اورنگی طوری بنگش میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو کارندوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان خان زمان گروپ سے بتایا جاتا ہے۔جبکہ قائد آباد پر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جس کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :