Live Updates

اگر بیرون ملک رقم محفوظ ہو تو نواز شریف اور زرداری بنا کسی نظریے کے ہر جنگ میں کود سکتے ہیں‘ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکن اپنے رہنماؤں سے اربوں روپے کے اثاثوں کے بارے میں سوال کریں، انہیں پاکستانیوں کے نقصان یا فائدے سے کوئی سروکار نہیں

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاٹوئٹر پیغام

منگل 31 مارچ 2015 13:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر بیرون ملک رقم محفوظ ہو تو نواز شریف اور زرداری بنا کسی نظریے کے ہر جنگ میں کود سکتے ہیں‘ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکن اپنے رہنماؤں سے اربوں روپے کے اثاثوں کے بارے میں سوال کریں۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ منزل کا پتہ نہ ہو تو سب راستے ایک جیسے ہوتے ہیں نواز شریف اور زرداری کے بیرون ملک اثاثے محفوظ ہوں تو کسی بھی جنگ میں کودنے کے لئے تیار ہوجائیں گے۔

انہیں پاکستانیوں کے نقصان یا فائدے سے کوئی سروکار نہیں۔ دونوں کے بیرون ملک اربوں کے اثاثے ہیں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکن اپنے رہنماؤں سے اربوں کے اثاثوں کے بارے میں کیوں سوال نہیں کرتے؟ نواز شریف اور زرداری کے پاس کوئی نظریہ نہیں ہے دونوں پیسہ بنانے کے لئے سیاست کرتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات