Live Updates

عمران خان اور تحریک انصاف کو سیاسی سٹنٹ ڈالنے کیلئے ایک اور ٹیلی فونک ریکارڈنگ تیار

منگل 31 مارچ 2015 13:30

عمران خان اور تحریک انصاف کو سیاسی سٹنٹ ڈالنے کیلئے ایک اور ٹیلی فونک ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ2015ء) سینئر صحافی خوشنود علی خان نے انکشاف کیاہے کہ عمران خان کو سیاسی طورپر مشکلات سے دوچار کرنے کیلئے ایک اور ٹیلی فونک کال ریکارڈنگ جلدآنیوالی ہے اوریہ کال دھرنے کے دنوں میں ایک نہایت اعلیٰ عہدے پر فائر شخصیت کے ساتھ گفتگوکی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے خوشنود علی خان کاکہناتھاکہ ہوسکتاہے کہ خبر سامنے آنے کے بعد فی الحال دوسری آڈیو ٹیپ روک لی جائے لیکن یہ ٹیلی فونک گفتگو تیار کرلی گئی ہے جو دھرنے کے دنوں میں اہم عہدے پر فائز ایک شخصیت نے عمران خان کو کی تھی ۔

اُن کاکہناتھاکہ دوسری ٹیپ کا مقصد یہ بتاناہے کہ دھرنوں کے معاملات کہاں سے چل رہے تھے اور ممکنہ طورپر آنیوالی دوسری ٹیپ شاید عمران خان کے لیے سیاسی طورپر مسائل پیداکرے ،اب تک یہ منصوبہ ہے اوراگر منظرعام پر آگئی تو منظربالکل بدل جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات