حرمین شریفین کی حفاظت صرف سعودی عرب کی نہیں ‘ مسلمان کا فرض ہے، حکومت کو یمن کے معاملے پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گا ‘ سراج الحق

منگل 31 مارچ 2015 13:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی حفاظت صرف سعودی عرب کی نہیں ‘ مسلمان کا فرض ہے، حکومت کو یمن کے معاملے پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں سراج الحق نے کہاکہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں ، یمن تنازعہ کو بڑھانے کے بجائے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان یمن کے مسئلے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے تاہم حکومت کو قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے قومی وحدت کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :