منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

منگل 31 مارچ 2015 13:28

منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے روالپنڈی بینچ میں جسٹس محمود مقبول باجوہ نے کی ‘دوران سماعت ملزمہ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رقم ایان علی کی اپنی تھی اور وہ اتنی رقم بیرون ملک لے جانے پر پابندی سے لاعلم تھی ‘ کسٹم وکیل نے اپنے دلائل میں عدالت سے استدعا کی کہ ملزمہ سے تفتیش جاری ہے اس لئے ان کی ضمانت کی درخواست منظور نہ کی جائے۔

(جاری ہے)

عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جوبعدمیں سنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :