وزیراعظم محمد نوازشریف کا یمن میں محصور پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی پر اطمینان کا اظہار

منگل 31 مارچ 2015 13:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے یمن میں محصور پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ یمن میں محصور باقی رہ جانے والے پاکستانیوں کے واپسی کے انتظامات تسلی بخش کیے جائیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم نوا زشریف کی زیر صدارت ہوا اجلاس ہواجس وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ایئر چیف سہیل امان،وائس ایڈمرل ہاشم بن صدیق اور مشیر خارجہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس میں یمن میں جنگ کے باعث پاکستانیوں کے انخلاء کے امور پر جائز ہ لیاگیا اور پاکستانیوں کے محفوظ انخلاء کیلئے تسلی بخش انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات بھی دیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے محصور پا کستانیوں کی پہلے مرحلے میں بحفاظت واپسی پر اطمینا ن کا اظہار کیا ۔اجلا س کے دوسرے مرحلے میں اعلیٰ سطح وفد سعودی عرب بھیجنے سے متعلق تبادلہ خیا ل کیا گیا اجلاس میں عسکری اور سیاسی قیادت نے وفد سعودی عرب بھیجنے کی بھی منظوری دی اجلا س میں فیصلہ کیا گیا پاکستانی عوام کے امنگوں کے مطابق سعودی عرب کی خودمختاری اور سالمیت کے لیے پاکستان بھرپورکردارادا کرے گا