Live Updates

لاہور : پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے تک ملتوی ، پی ٹی آئی کے غیر حاضر اراکین کو شو کاز نوٹس جاری

منگل 31 مارچ 2015 13:27

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 مارچ 2015 ء) : پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 10 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے. اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین کی غیر حاضری پر پی ٹی آئی کے 30 اراکین اسمبلی کو شوکاز نوٹس جا ری کر دیا گیا ہے.

(جاری ہے)

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی 40 روز سے بغیر اطلاع کے پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے غیر حاضر ہیں ، قائم مقام اسپیکر نے غیر حاضر ااراکین کے نام بھی سنے جبکہ پی ٹی آئی اراکین کو جاری نوٹس میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے مسلسل غیر حاضری کے باعث کیوں نہ آپ سب کی اسمبلی رکنیت معطل کر دی جائے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات