اسلام آباد : نیپرا کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ، نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

منگل 31 مارچ 2015 13:01

اسلام آباد : نیپرا کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ، نو ٹیفیکیشن جاری ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 مارچ 2015 ء) : نیپرا نے بجلی کی قیمیتوں میں کمی کے لیے نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت الیکٹرک ٹیرف میں 1.23 روپے فی یونٹ کمی آئے گی.

(جاری ہے)

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے. جس کے مطابق کراچی کے علاوہ ملک بھر کے صارفین کے لیے 2.08 روپے فی یونٹ سستی ہو گی. نیپرا کا کہنا ہے کہ اپریل کے بلوں میں عوام کو 13 ارب روپے کا ریلیف ملے گا جبکہ ماہانہ 50 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر اس کمی کا اطلاق نہیں ہو گا.

متعلقہ عنوان :