Live Updates

لاہور : این اے 118 میں انتخابی عذرداری ، پی ٹی آئی رہنما حامد زمان نے تصدیق کے لیے رقم نادرا کو جمع کروا دی۔

منگل 31 مارچ 2015 12:45

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 مارچ 2015 ء) : این اے 118 میں انتخابی عذرداری کے باعث پی ٹی آئی رہنما حامد زمان نے این اے 118 کے ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کرانے کے لیے رقم نادرا کو جمع کر وا دی، تفصیلات کے مطابق حامد زمان نے نادرا کو 95 ہزار روپے جمع کروائے ہیں جبکہ ریٹرننگ افسر نے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا جس میں الیکشن کمیشن سے رائے طلب کی گئی، ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ این اے 118 کے تھیلوں کی حالت بہت خراب ہے ریکارڈ علیحدہ کرنے کے لیے اہلکارفراہم کیا جائے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات