میرے فیصلے میری پہچان ہیں، یہی مجھے مخصوص بناتے ہیں‘دیپیکاپڈوکون

منگل 31 مارچ 2015 12:42

میرے فیصلے میری پہچان ہیں، یہی مجھے مخصوص بناتے ہیں‘دیپیکاپڈوکون

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء)بالی وڈ اداکارہ دیپکا پاڈوکون نے ”ووگ انڈیا“ کے ساتھ ایک نئی ویڈیو شوٹ کیا ہے جس میں انھوں نے ’میرا بدن، میری سوچ، میرا فیصلہ‘ کے حوالے سے بات کی ہے۔خواتین کو بااختیار بنانے کی مہم کے تحت بننے والے اس ویڈیو کا نام ’مائی چوائس‘ رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس میں دیپکا کہتی ہیں کہ وہ ایک عورت ہیں اور انھیں خود سے منسلک ہر فیصلہ کرنے کا مکمل حق ہے، خواہ وہ کسی قسم کا کپڑا پہننے کے حوالے سے ہو، شادی کرنے یا نہ کرنے، یا پھر شادی سے پہلے جنسی تعلقات قائم کرنے سے منسلک ہی کیوں نہ ہو۔

وہ کہتی ہیں کہ جن کا یہ خیال ہے سوتی یا ریشم کے کپڑوں سے میری روح کو ڈھک سکتے ہیں، وہ یہ سوچتے ہیں کہ وہ کائنات کی وسعت کو قید کر سکتے ہیں یا سورج کو اپنی مٹھی میں بند کر سکتے ہیں۔عورتوں کا بااختیار بنانے کے مقصد کے لیے بنائے جانے والی اس ویڈیو میں دیپکا کہتی ہیں ’میں کسی مرد سے محبت کروں، کسی خاتون سے، یا پھر دونوں سے، یہ میرا فیصلہ ہونا چاہیے۔ میرے فیصلے میری پہچان ہیں، یہی مجھے مخصوص بناتے ہیں۔