بھارت ‘ 13سالہ پاکستانی لڑکی سے بھارتی پولیس اہلکار کی زیادتی کی کوشش

منگل 31 مارچ 2015 12:29

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) بھارت کے شہر پونا میں تیرہ سال کی پاکستانی لڑکی سے بھارتی پولیس اہلکار نے زیادتی کی کوشش کی ‘پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط خان نے کہاہے کہ زیادتی کی کوشش کا واقعہ بھارتی حکام کے سامنے اٹھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق تیرہ سالہ پاکستانی لڑکی نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وہ پونا میں رشتہ داروں کے ساتھ سیر کر رہی تھی ہٹ میں ایک پولیس اہلکار نے اس سے زیادتی کی کوشش کی لڑکی کے والدین نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر سے رابطہ کر کے واقعہ سے آگاہ کیا عبدالباسط خان نے والدین کو یقین دہانی کروائی کہ وہ بھارتی حکام کے سامنے واقعہ کو اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :