اسلا م آ با د ، نشئی پولیس اہلکاروں کے خلاف گھیرا تنگ

حساس اداروں کو وفاقی پولیس کے چرسی پولیس اہلکاروں کا ڈیٹا فرا ہم کر نے کا فیصلہ

منگل 31 مارچ 2015 12:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء ) وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایات پر آئی جی اسلام آباد پولیس نے حساس اداروں کو وفاقی پولیس کے چرسی پولیس اہلکاروں کا ڈیٹامیں مکمل معاونت فرا ہم کا فیصلہ کرلیا ،ذرائع کے مطابق اس بات کا فیصلہ وفاقی پولیس کو مثالی بنانے اور نشئی پولیس اہلکاروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے حوالے سے کیا گیا ہے ۔

آئی جی اسلام آباد پولیس کی جانب سے حسا س اداروں کو اسلام آباد کے 19تھانوں سمیت داخلی ،خارجی ناکوں اور پولیس رہائشی گاہوں پر پوچھ گچھ کے ذریعے منشیات کے عادی اور منشیات فروخت کرنے والے پولیس اہلکاروں کی مکمل معلومات فراہم کرنے کی لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے اندورن خانہ لسٹیں مرتب کی جائیں گی اور آئی جی اسلام آباد پولیس کی جانب سے متعلقہ تھانوں میں ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو اس حوالے سے مکمل معلومات آئی جی آفس کو دیں گی جن کو بعد ازں وزارت داخلہ کی جانب سے بنائی جانے والی ٹیمیں کے ساتھ ملایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کو معلوم اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پولیس کی مبینہ ملی بھگت کے باعث جہاں منشیات فروشی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے وہیں جرائم کی تعداد اور نت نئے واقعات خبروں کی زینت بن رہے ہیں جس سے پولیس کی بدنامی سمیت نیشنل ایکشن پلان بھی بری طرح متاثر ہو رہاہے ۔حساس اداروں کی جانب سے وفاقی پولیس میں موجود چرس ،شراب ،پورڈر ،افیون کی عادی اور فروخت کرنے والوں کی لسٹیں مرتب کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :