وفاقی پولیس کا نیا کارنامہ،گیس کا بل جمع نہ کرانے پر تھانہ آبپارہ کا کنکشن کاٹ دیا گیا

منگل 31 مارچ 2015 12:22

وفاقی پولیس کا نیا کارنامہ،گیس کا بل جمع نہ کرانے پر تھانہ آبپارہ کا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء ) وفاقی پولیس کا نیا کارنامہ، تھانہ آبپارہ پولیس کی جانب سے ایک سال تک گیس کا بل نہ جمع کرانے کے باعث کنکشن کاٹ دیا گیا ،آئی جی اسلام آباد پولیس طاہر عالم خان کی جانب سے اسلا م آباد کے انیس تھانوں کو گیس ، بجلی ،ٹیلی فون ،پانی ، فیکس سمیت دیگر بنیاد ی سہولیا ت فراہم کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا ، تھانہ آبپارہ کے ذمہ 79ہزار 240روپے کا بل واجب ادا ہے ۔

جلد ہی بل واجبات جمع کراکر گیس کنکشن بحال کرالیں گے تھانہ آبپارہ ایس ایچ اوکا موقف ۔ حاصل معلومات کے مطابق تھانہ آبپارہ میں کچن ،ہیٹر سمیت دیگر کاموں کے لیے استعما ل ہونے والی گیس غیر قانونی طورپر چوری کی جارہی تھی ۔ محکمہ گیس کی جانب سے تھانہ آبپارہ گیس کنکشن 6جون 2014کو منتقطع کیا گیا جس کے بعد وفاقی پولیس نے انتہائی چالاکی سے کام لیتے ہوئے ایک سال تک گیس کا غیر قانونی استعمال جاری رکھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آ ئی جی اسلام آباد پولیس طاہر عالم خان کی جانب سے اسلا م آباد کے انیس تھانوں کو گیس ، بجلی ،ٹیلی فون ،پانی ، فیکس سمیت دیگر بنیاد ی سہولیا ت فراہم کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا ہے ۔ دوسری جانب اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء کے رابطہ کرنے پر تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او خالد محمود اعوان نے بتایا کہ گیس کنکشن کے حوالے سے جلد واجبات جمع کراکر گیس کنکشن کو بحال کرایا جائے گا تاکہ آئندہ ایسا نہ ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :