ہنگو: پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

27اشتہاری گرفتار ، بھاری مقدار میں اسلحہ ، بارودی مواد اور منشیات برآمد

منگل 31 مارچ 2015 12:20

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) ہنگو پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 27 اشتہاری ملزموں کو حراست میں لے لیا ہے گرفتار ملزمان سے بھاری مقدارمیں اسلحہ ، بارودی مواد اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی صبح ہنگو پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس میں مطلوب 27 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ گولہ بارود اور منشیات برآمد ہوئی ہے پولیس نے مزید تفتیش کے لئے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے اور کچھ ملزمان پولیس پر حملوں میں بھی ملوث ہیں اور مزید تفتیش میں اہم انکشافات کی توقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :