لاہور : ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کے حق میں احتجاج، ٹریفک کی روانی شدید متاثر

منگل 31 مارچ 2015 12:14

لاہور : ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کے حق میں احتجاج، ٹریفک کی روانی شدید ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 مارچ 2015 ء) : لاہور میں چار مقامات پر ینگ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہماری تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، اور سروس اسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا جائے.

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث اسپتالوں کی او پی ڈیز میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو ایمر جینسیز کا بھی بائیکاٹ کر دیا جائے گا. ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث کینال روڈ، فیروز پور روڈ، جیل روڈ اور مال روڈ پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے جس کے باعث شہریوں کو نقل و حرکت میں مشکلات کا سامنا ہے.

متعلقہ عنوان :