ٹانک : امن کمیٹی کے سر براہ نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

منگل 31 مارچ 2015 12:06

ٹانک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 مارچ 2015 ء) : ٹانک میں تھانہ گومل کے علاقہ کوٹ اعظم کے قریب فائرنگ سے امن کمیٹی کے سر براہ شیر پاؤ محسود جاں بحق ہو گئے جبکہ حادثے میں شیر پاؤ کے دو ساتھ زخمی ہو گئے.

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ امن کمیٹی کے سر براہ گاڑی میں سوار تھے کہ اچانک نا معلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ان کے دو ساتھی کمانڈر شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :