انجلینا جولی دنیا کی بہترین فیشن آئی کون بن گئیں

منگل 31 مارچ 2015 11:27

انجلینا جولی دنیا کی بہترین فیشن آئی کون بن گئیں

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) امریکی سروے میں ہالی وڈ اسٹارانجلینا جولی کو دنیا کی بہترین فیشن آئی کون قرار دیا گیا ہے۔سروے میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ کا فیشن سنس بہت اعلیٰ ہے۔

(جاری ہے)

خواتین کے لیے جہاں وہ بڑھ چڑھ کر فلاحی کام کررہی ہیں وہیں ان کے ملبوسات بھی صنف نازک میں مقبول ہیں۔بڑی تعداد میں ووٹرز نے انجلینا جولی کے حق میں ووٹ دیا اور مانا کہ ان کے فیشن کو دنیا بھر میں خواتین کاپی کرتی ہیں۔ ہیری پوٹر اسٹار ایما واٹسن نے اس سروے میں دوسری جگہ بنائی ہے۔ تیسری پوزیشن پر جینفر لارنس نے قبضہ جمایا ہے۔

متعلقہ عنوان :