کراچی،شادی میں آتشبازی، دولہا سمیت 4افراد زیر حراست

منگل 31 مارچ 2015 11:21

کراچی،شادی میں آتشبازی، دولہا سمیت 4افراد زیر حراست

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء ) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے شادی میں آتش بازی کے الزام میں دولہا سمیت 4 افراد کوحراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گلشن اقبال میں حسن اسکوائر کے قریب شادی ہال میں باراتیوں نے آتش بازی کی ،جس کی آواز دور دور تک سنائی دی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے چھاپا مار کر دولہا سمیت 4 افرادکو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :