کراچی،مختلف پولیس مقابلوں میں پانچ دہشتگرد ہلاک،بارودی مواد برآمد

منگل 31 مارچ 2015 11:17

کراچی،مختلف پولیس مقابلوں میں پانچ دہشتگرد ہلاک،بارودی مواد برآمد

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء ) کراچی پولیس دہشتگردوں کے خلاف متحرک ہو گئی۔ مختلف مقابلوں میں پانچ دہشتگرد مارے گئے۔ ہلاک ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ۔ لیاری کے علاقے نیپیئر میں پولیس اور گینگ وار کارندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے نتیجے میں بابا لاڈلہ گروپ کے تین کارندے مارے گئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق ہلاک ملزم سمیر کیچی بابا لاڈلہ کا قریبی ساتھی اور سو افراد کے قتل میں ملوث تھا۔ ادھر اورنگی ٹاوٴن طوری بنگش میں خفیہ اطلاع پر انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ نے چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران کالعدم جماعت کے دو کارندے مارے گئے۔ انچارج سی ٹی ڈی علی رضا کے مطابق ہلاک ملزمان دہشتگردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔ جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ اورنگی ٹاوٴن فقیرہ گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد خان نامی شخص جاں بحق ہوا۔

متعلقہ عنوان :