اسلام‌آباد : وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس

منگل 31 مارچ 2015 11:15

اسلام‌آباد : وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 مارچ 2015 ء): وزیر اعظم کی زیر صدارت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس کے پہلے مرحلے میں وززیر اعظم نے یمن سے پاکستانیوں کے انخلا پر اطمینان کا اظہار کیا ساتھ ہی وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو ہدایات کیں کہ یمن میں موجود باقی محصور پاکستانیوں کو بھی جلد از جلد وہاں سے نکالا جائے . اجلاس میں اعلیٰ سطح کا وفد سعودی عرب بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا گیا . جس کے تحت آج دوپہر کو اعلیٰ سطح کا وفد خواجہ آصف کی قیادت میں سعودی عرب روانہ ہو گا.