پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے چار مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

منگل 31 مارچ 2015 11:10

پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے چار مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ2015ء) پنجاب کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے منتظر چار مجرموں کو پھانسی دے دی گئی ، لمحوں کی غلطی پیاروں کے لئے زندگی بھر کا روگ بن گئی۔ پنجاب کی مختلف جیلوں میں آج پھر سزائے موت کے منتظر 4 مجرموں کوتختہ دار پر لٹکایا گیا ۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سزائے موت کے قیدی امین خان کو پھانسی دے دی گئی ۔ مقتول کے ورثاء کی جانب سے مجرم امین خان کو معاف کر دیا گیا تھا تاہم مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل ہونے کے باعث مجرم کو تختہ دار پر لٹکایا گیا ۔

(جاری ہے)

سزائے موت کے مجرم اکرام الحق کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں پھانسی دی گئی ۔ اکرام الحق اور اس کے 7 ساتھیوں نے 3 سالہ بچی آمنہ صدیقی کو تاوان کے لئے اغواءکیا تھا ۔ راولپنڈی بینچ نے اکرام الحق کی سزائے موت برقرار رکھی جبکہ باقی تمام ملزمان کو بری ک ردیا تھا ۔ سرگودھا میں بینک ڈکیتی اور دہرے قتل میں ملوث مجرم محمد ریاض کو پھانسی دی گئی ۔ جلاد میسر نہ ہونے پر جیل کانسٹیبل نے یہ فریضہ انجام دیا ۔ قائم ہونے سے اب تک جیل میں یہ پہلی پھانسی ہے ۔ میانوالی سینٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ، مجرم حب دارشاہ نے 2000ء میں 2 افرادکوقتل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :