آئی سی سی کے حرکتیں دنیا کے سامنے لاؤں گا : آئی سی سی صدر مصطفی کمال
پیر 30 مارچ 2015 23:30
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) انٹرنیشل کرکٹ کونسل کے صدر مصطفیٰ کمال نے دھمکی دی ہے کہ وہ آئی سی سی کے حرکتیں دنیا کے سامنے لائیں گے۔ ان کی جانب سے یہ دھمکی انہیں اتوار کو ورلڈکپ فائنل کے بعد ہونے والی تقریب میں ٹرافی دینے کے حق سے محروم کیے جانے کے بعد دی گئی۔
(جاری ہے)
عالمی ایونٹس کی ٹرافیاں دینے کا حق آئی سی سی کے قوانین کے تحت صدر کو حاصل ہے تاہم ورلڈکپ کی فاتح ٹیم آسٹریلیا کو یہ ٹرافی آئی سی سی چیئرمین این سری نواسن کی جانب سے دی گئی تھی جس کے بعد مصطفیٰ کمال نے الزام لگایا کہ آئی سی سی نے ان کے حقوق کا احترام نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کا خیال تھا کہ اتوار کو ٹرافی انہیں دینا ہے، یہ ان کا آئینی حق تھا مگر بدقسمتی سے انہیں اس کی اجازت نہیں دی گئی اور ان کے حقوق کا مذاق اڑایا گیا لہذا وہ پوری دنیا کے سامنے آئی سی سی کے بارے میں معلومات افشاءکریں گے کہ ادارے میں کیا چل رہا ہے۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش اور ہندوستان کے درمیان انیس مارچ کو کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل کی ایمپائرنگ پر متنازع بیان دینے کے باعث آئی سی سی کی جانب سے مصطفی کمال کو ورلڈکپ ٹرافی دینے کے حق سے محروم کیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.