لاہور ہا ئیکورٹ کا پنجاب کے کنٹونمنٹ بورڈز میں جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کروانے کا حکم جمہو ریت اور تحر یک انصاف کی فتح ہے‘ میا ں محمود الرشید،
پاکستان کو 68سالوں سے لوٹا جا رہا ہے مگر کر پشن اور لوٹ مار کر نیوالوں کو آج تک کسی نہیں ہاتھ نہیں لگایا جسکی سزا پاکستانی قوم بھگت رہی ہے‘ مختلف وفود سے گفتگو
پیر 30 مارچ 2015 23:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ لاہور ہا ئیکورٹ کا پنجاب کے کنٹونمنٹ بورڈز میں جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کروانے کا حکم جمہو ریت اور تحر یک انصاف کی فتح ہے ‘میر پور آزاد کشمیر کے ضمنی الیکشن میں تحر یک انصاف کی کا میابی اور کشمیر ی عوام کا عمران خان پر اعتما د سے ثابت ہو گیا ہے کہ آزادکشمیر میں آئندہ حکو مت تحر یک انصاف کی ہوگی ‘تحر یک انصاف ہی کشمیر یوں کے مسائل کا حل کر سکتی ہے ‘تحر یک انصاف ملک کو کر پشن ‘ظلم اور ناانصافی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائے گی‘ حکو مت یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے مزید اقدامات کر ے۔
اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا کہ پاکستان کو 68سالوں سے لوٹا جا رہا ہے مگر کر پشن اور لوٹ مار کر نیوالوں کو آج تک کسی نہیں ہاتھ نہیں لگایا جسکی سزا پاکستانی قوم بھگت رہی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان میں ہمیشہ کر پٹ اور مفاد پر ست لوگ ہی اقتدار میں آئے اور ملک کو دونوں ہاتھوں سے بے دردی سے لوٹ رہے ہیں،تحر یک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو کر پشن سمیت دیگر مسائل سے نجات دلا سکتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میر پور کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی ملکر بھی تحر یک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکی اور دونو ں کی پارٹنرشپ تحریک انصاف نے تو ڑدی ہے ، وہاں کے عوام نے حکمرانوں کو مستر دکر کے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ہم بھی انکی توقعات پر پورا اتر یں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.