پشاور ہائیکورٹ نے قبائلی علاقوں میں ایف آئی اے کی کاروائی سے متعلق کیس میں اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کرلی

پیر 30 مارچ 2015 23:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) پشاور ہائیکورٹ نے قبائلی علاقوں میں ایف آئی اے کی کاروائی سے متعلق کیس میں اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کرلی پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی عدالت میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا کی جانب سے دائر رٹ کی سماعت کی جنہوں نے ایف آئی اے کی جانب سے وہاں پر کی جانیوالی انویسٹیگیشن کے عمل کو چیلنج کیا تھا اور موقف ظاہر کیا ہے کہ قبائلی علاقے ایف آئی اے کی عملداری میں نہیں آتے - چیف جسٹس نے کیس ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے کیس میں معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی-

متعلقہ عنوان :