پشاور سے تعلق رکھنے والی دو شادی شدہ بہنوں میں ایک بہن سحر اور اس کا شوہر اپنے بیٹے کے ہمراہ یمن سے پشاور پہنچ گئے،

حکومت عدن میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے،اہل خانہ

پیر 30 مارچ 2015 23:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) یمن میں چھڑی جنگ کے باعث حکومت پاکستان نے وہاں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کا عمل شروع کر دیا ہے پشاور سے تعلق رکھنے والی دو شادی شدہ بہنوں میں ایک بہن سحر اور اس کا شوہر اپنے بیٹے کے ہمراہ پشاور پہنچ گئے ہیں جس سے اہل خانہ کی پریشانی میں کمی ہوئی یمن میں چھڑی جنگ کی وجہ سے وہاں مقیم پاکستانیوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق تھے جس پر حکومت پاکستان فوری حرکت میں آئی پہلے جہاز کی پاکستان کراچی آمد میں پاکستان کے کئی شہروں کے افراد پہنچے جن میں پشاور سے تعلق رکھنے والے شادی شدہ جوڑا گوہر ایوب اور سحر بھی اپنے دو سالہ بیٹے کے ہمراہ پہنچے ۔

جو رات کو ہی کراچی سے فلائٹ کے ذریعے پشاور پہنچ گئے۔۔اطلاع ملتے ہی اہل خانہ انتہائی خوش ہوئے ۔

(جاری ہے)

گوہر ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت کی بروقت کاروائی پر زندگی بچ گئی۔۔سحر کی ایک اور شادی شدہ بہن صائمہ بھی یمن کے شہر عدن میں پھنسے ہوئے ہیں ۔جس کے لیے اہل خانہ انتہائی فکرمند ہیں ۔یمن کے شہر یب سے واپس آنے والی سحر کا کہنا تھا کہ وہ اللہ کا جتنا شکر کرئے کم ہے کہ وہ بخیر عافیت پاکستان پہنچ گئے ۔یمن میں مخدوش حالات میں پاکستان پہنچنے پر گوہر ایوب کے چچا اور والدہ کا کہنا تھا کہ ان کا واپس آنا کسی معجزے سے کم نہیں ۔اہل خانہ کا کہنا تھا کہ حکومت عدن میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔جن میں پشاور کی صائمہ بھی شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :