سول ایوی ایشن نے چھوٹے روٹس پر چارٹر طیارے چلانے کی منظوری دے دی۔

پیر 30 مارچ 2015 23:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مارچ۔2015ء)‬‎ سول ایوی ایشن کی جانب سے چھوٹے ہوائی روٹس پر چارٹر طیارے چلانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ چھوٹے ہوائی روٹس پر چارٹر طیارے چلانے کے فیصلے کے مطابق چارٹر طیارے ژوب، گوادر، تربت، دالبدین، پنجگور، راولاکوٹ ، گلگت اورمظفر گڑھ کیلئے چلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے آپریٹرز کو یومیہ کی بنیاد پر ان علاقوں میں چارٹر طیارے چلانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔