چین سے یمن میں محصور پاکستانیوں کے انخلاء کے لیے مدد طلب کرلی ہے : دفتر خارجہ

پیر 30 مارچ 2015 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) ‬‎ دفتر خارجہ کی ترجمان تسلیم اسلم کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یمن میں محصور پاکستانیوں کے انخلاءکیلئے مسلسل کوششیں جاری ہیں اور اسی ضمن میں چین سے مدد بھی طلب کر لی گئی ہے۔ انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی طور پر عدن اور مکلا میں محصور پاکستانیوں کے انخلاءپر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی پرواز مکلا کیلئے تیار ہے تاہم کشیدہ صورتحال کے پیش نظر بحری راستے کے آپشن کا بھی استعمال کیاجا سکتا ہے اور اس سلسلے میں پاک بحریہ کے 2 جہاز چند دن میں یمن پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چین کی جانب سے اپنے شہریوں کو بحری جہاز کے ذریعے نکالا جارہا ہے اس لئے عدن سے پاکستانیوں کے انخلاءکیلئے چین سے مدد کی درخواست کی گئی ہے ۔یمن میں موجود تمام پاکستانیوں کے انخلاءکیلئے بھرپور وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور جلد از جلد تمام شہریوں کو باحفاظت وطن واپس لے آیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :