پشاور ،بخشوپل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ،ایک شخص کوقتل کردیا

پیر 30 مارچ 2015 22:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) پشاور کے نواحی علاقہ بخشو پل میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص موت کے گھاٹ اتار دیا واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعدپولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے نور الابصار ولد شیر محمد سکنہ ہریانہ پایان نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنے بہنوئی حکیم گل ولد پشم گل سکنہ ہریانہ پایان کے ساتھ سیمنٹ خریدنے کیلئے بخشو پل گیا ہوا تھا جہاں مسلح ملزمان خان علی ولد سردار، انعام اللہ ولد رحیم اللہ، عقیل ولد منیر اور اول خان ولد آدم خان ساکنان رام کشن نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ بال بال بچ گیا جبکہ اس کا بہنوئی حکیم گل متعدد گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان انعام اللہ اور عقیل کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ ان کے دیگر دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :