پشاور کے نواحی علاقہ خزانہ پلونو گڑھی سے شادی شدہ خاتون کو اغواء کرلیاگیا

پیر 30 مارچ 2015 22:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) پشاور کے نواحی علاقہ خزانہ پلونو گڑھی سے شادی شدہ خاتون کو اغواء کرلیا گیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ایاز ولد ششتی گل سکنہ پلونو گڑھی نے رپورٹ درج کرتے ہوئے خزانہ پولیس کو بتایا کہ گزشتہ دنوں اس کی والدہ مسماة (ت) اچانک گھر سے لاپتہ ہوگئی تھی جبکہ گزشتہ روز اسے معلوم ہوا ہے کہ عمران ولد نصیر سکنہ پیرپیائی نوشہرہ نے ورغلا پھسلا کر اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر ملزم عمران کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :