ہرنائی، طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی،

سرکاری دفاتر میں کام نہ ہونے سے سخت مشکلات کا سامنا ہے، بجلی چوری کی سزاہمیں نہ دی جائے،مظاہرین

پیر 30 مارچ 2015 22:47

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) ہرنائی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ضلعی ہیڈ کوارٹر میں دوردراز سے آئے ہوئے سائلوں کا کام سرکاری دفاتر میں نہ ہونے سے سخت مشکلات کا سامنا مالی بحران کا شکار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایشیا کے گرم ترین شہر سبی کے قریب واقع ضع ہرنائی میں کیسکو کی جانب سے اٹھارہ گھنٹوں پر محیط لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے شدید گرمی کے باعث مچھروں اور مکھیوں کی بہتات کے باعث نت نئی بیماریاں جنم لے رہی ہے جبکہ ملیریا اور دیگر امراض میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا کوئی وقت مقرر نہیں غیر اعلانیہ اور وولٹیج کی کمی کے باعث آئے روز ٹرانسفارمروں اور گھریلوں آلات کا جلنا اب روزکامعمول بنا ہوا ہے دوسری جانب لوڈ شیڈنگ کے باعث سرکاری دفاتر میں کام بھی سست روی کا شکار ہو گیا ہے دوردرازشاہرگ،کھوسٹ،زردا الو،زرغون غر،زندہ پیر،اسپین تنگی اور دیگر علاوں سے غریب سائل جب کسی کام کاج بالخصوص سرکاری دفاتر میں کام کے لئے آتے ہیں تو واپس ناکام ہوکر چلے جاتے ہیں روزانہ ہزاروں روپوں کا خرچہ ضائع چلا جاتا ہے ہرنائی کے عوامی حلقوں نے کیسکو حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی چوری کی سزا عام صارف کو نہ دیں بلکہ ہرنائی شہر میں عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے ماہانہ بل بروقت ادا کیا کریں اور چوری سے اجتناب کرے اس کے علاوہ کیسکو حکام ہرگھر کی خصوصی نگرانی کیا کرے تاکہ کوئی بجلی چوری نہ کر پائے ۔

متعلقہ عنوان :