یمن میں پاکستانی طیاروں کی بمباری سے متعلق خبریں گمراہ کن ہیں ،طارق فاطمی ،
پاک فضائیہ کے کسی طیارے نے یمن میں بمباری نہیں کی، میڈیا سے گفتگو
پیر 30 مارچ 2015 22:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) امورخارجہ کے خصوصی مشیر طارق فاطمی نے کہاہے کہ یمن میں پاکستانی طیاروں کی بمباری سے متعلق خبریں گمراہ کن ہیں پاک فضائیہ کے کسی طیارے نے یمن میں بمباری نہیں کی۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق عالمی میڈیا پریمن میں پاکستانی فضائی طیاروں کی بمباری سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے طارق فاطمی نے کہاکہ پاک فضائیہ کا کوئی طیارہ پاکستان کی فضائی حدود سے باہرنہیں گیا اوریمن پر بمباری میں کسی پاکستانی طیارے نے حصہ نہیں لیا جب کہ اس حوالے سے عالمی میڈیا پر چلنے والی خبریں من گھڑت اور گمراہ کن ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی میڈیا سی این این نے پاکستان سے متعلق خبر نشر کی تھی کہ یمن میں سعودی اتحادیوں کی جانب سے کی جانے والی بمباری میں پاکستان فضائیہ کے طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.