عدن میں پاکستانیوں پر حوثی باغیوں کے حملے کا خطرہ ہے ،دفترخارجہ

پیر 30 مارچ 2015 22:31

عدن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء)پاکستانی وزارت خارجہ کے عدن میں نمائندے عبداللہ اصغر اشرف برکت علی نے کہا ہے کہ عدن میں 171 پاکستانیوں پر حوثی باغیوں کے حملے کا خطرہ ہے، باغی عدن سے 30کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں،کسی بھی وقت عدن پر حملہ آور ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

عبداللہ اصغر اشرف برکت علی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سفیر نے فون پر ہدایت کی تھی کہ ان پاکستانیوں کو بندرگاہ تک پہنچانا ہے تاہم یمنی کوسٹ گارڈ سے تاحال اجازت نہیں مل سکی، یمنی کوسٹ گارڈ کی اجازت کے بعد ہی پاکستانیوں کو کشتیوں پر سوار کیا جاسکے گا