سینٹرل جیل مچھ میں قید 5خطرناک قیدیوں کی آخری اپیلیں مسترد، بلیک وارنٹ جاری کردیئے گئے،

2بھائیوں سمیت5ملزمان کو آئندہ ہفتے پھانسی دی جائے گی

پیر 30 مارچ 2015 22:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) صدر مملکت نے سنٹرل جیل مچھ میں سزائے موت کے منتظر پانچ قیدیوں کی رحم کی آخری اپیل مسترد ہونے کے بعد بلیک وارنٹ جاری کردئیے گئے دو بھائیوں سمیت پانچوں قیدیوں کو آئندہ ہفتے پھانسی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ بلوچستان کے حکام کے مطابق صدر پاکستان ممنون حسین نے سنٹرل جیل مچھ میں سزائے موت کے پانچ قیدیوں علی گل ،میرو ،میر حمزہ ،زمان اور محمد اسماعیل کی رحم کی آخری اپیل مسترد کردی جس پر ان قیدیوں کے بلیک وارنٹ جاری کردئیے گئے پانچوں قیدیوں کے بلیک وارنٹ سپرٹنڈنٹ سنٹرل جیل مچھ کو موصول ہوگئے جو منگل کو ان قیدیوں کی پھانسی کی حتمی تاریخ مقرر کریں گے توقع ہے کہ ان قیدیوں کو آئندہ ہفتے پھانسی دے دی جائے گی۔

ان قیدیوں میں میرو اور علی گل سگے بھائی ہیں جنہیں انسداد دہشت گردی عدالت سبی نے 28جنوری 2004کو سزائے موت سنائی تھی،،میر حمزہ کو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سبی نے چودہ مئی 2004کو، ،زمان کو سیشن جج ڈیرہ اللہ یار نے 28مارچ 1997 کو اور محمد اسماعیل کو ایڈھاک سیشن جج کوئٹہ نے 29اپریل 2002کوسزائے موت سنائی تھی۔

متعلقہ عنوان :