حکومت نے یمن میں قید پاکستانیوں کی رہائی پر کام شروع کر دیا، دفتر خارجہ

پیر 30 مارچ 2015 22:23

حکومت نے یمن میں قید پاکستانیوں کی رہائی پر کام شروع کر دیا، دفتر خارجہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) حکومت نے یمن میں قید پاکستانیوں کی رہائی اور انہیں واپس لانے کیلئے حکمت عملی پر کام شروع کردیا، وزیراعظم نے پاکستانی قیدیوں کی واپسی کے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا کہ یمن کی صنعا جیل میں قید گیارہ پاکستانیوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، قیدیوں کے جرائم کی نوعیت کا جائزہ لے رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ جنگ زدہ علاقے میں پاکستانیوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستانیوں کی محفوظ واپسی کیلئے بات چیت جاری ہے تاہم ابھی یہ نہیں بتا سکتے کہ حکومت پاکستان نے کس سے رابطہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا ماہی گیروں کی رہائی کے اقدامات کے حوالے سے جلد میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :