ایوان صدر سے متحدہ قومی موومنٹ کے سابق کارکن صولت مرزا کی پھانسی ایک مہینے تک روکنے کے احکامات جاری ،

صولت مرزا کی پھانسی کو ایک مہینے کیلئے موخر کر دیا گیا ہے،سپریٹنڈنٹ

پیر 30 مارچ 2015 22:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) بلوچستان کی مچھ جیل کو ایوان صدر سے متحدہ قومی موومنٹ کے سابق کارکن صولت مرزا کی پھانسی ایک مہینے تک روکنے کے احکامات جاری ہو گئے۔مچھ جیل کے سپریٹنڈنٹ محمد اسحاق زہری نے پیر کو احکامات ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صولت مرزا کی پھانسی کو ایک مہینے کیلئے موخر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے مچھ جیل کے حکام نے بتایا تھا کہ انہیں فی الحال ایوان صدر سے احکامات نہیں ملے اور بلیک وارنٹس کے تحت صولت کو یکم اپریل کی صبح ساڑھے پانچ بجے پھانسی دے دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ پھانسی کی تمام تیاریاں مکمل اور جیل کے اندر اور اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات موجود ہیں۔صولت مرزا کو 19 اپریل پھانسی دی جانی تھی تاہم آخری لمحات میں اس پر عمل درآمد روک دیا گیاکراچی میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے ان کے نئے بلیک وارنٹ جاری کر دئیے۔

متعلقہ عنوان :