یمن کے معاملے پر حکومت قومی اتفاق رائے پیدا کرے : سراج الحق

پیر 30 مارچ 2015 22:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) ‬‎ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ حرمین شریفین کی حفاظت صرف سعودی عرب ہی کا نہیں بلکہ ہر مسلمان کا فرض ہے تاہم حکومت کو یمن کے معاملے پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ ہمیشہ سے دیرینہ تعلقات رہےہیں تاہم یمن کے تنازعہ کو بڑھانے کی بجائے اسکے پرامن حل پر زور دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان یمن کے مسئلے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے اور حکومت کو اس سلسلے میں قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے قومی وحدت کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :