جیکب آباد شہر کے ترقیاتی فنڈز میں اربوں کی کرپشن کے خلا ف شہری اتحاد کا نیب میں جانے اور ڈی سی ہٹاؤ تحریک چلانے کا فیصلہ

پیر 30 مارچ 2015 22:12

جیکب آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) جیکب آباد شہر کے ترقیاتی فنڈز میں اربوں کی کرپشن کے خلا ف شھری اتحاد کا نیب میں جانے کا اعلان ، شہر کے مسائل حل نہ کرنے پر ڈی سی ہٹاؤ تحریک چلانے کا فیصلہ ،تفصیلات کے مطابق شہر کی سیاسی سماجی ،دینی اور بیوپاری تنظیموں پر مشتمل شہری اتحاد جیکب آباد کی سپریم کاؤنسل کا اجلاس صدر محمد اکرم ابڑو کی صدارت میں ہوا، جس میں ڈاکٹر اے جی انصاری،چیمبرس آف کامرس کے احمد علی بروہی،ستپ کے میر ہارون سومرو،دلمراد لاشاری، جے یوآئی کے حافظ میر محمد بنگلانی، مولانا عبدالجبار رند،جسقم کے علی رضا ، وحید بروہی، مسلم لیگ ن کے رحمدل ٹالانی، سنی تحریک کے خیر محمد گھنیو، عوامی تحریک کے جاوید لاشاری، ہیومن رائٹس کے حماد اللہ انصاری ، ف لیگ کے فدا حسین، سومرا ویلفیئر کے محمد حسن سومرو، اقلیتی رہنما اٹھو مل ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی،اجلاس میں شہر کے مختلف مسائل بجلی گئس کی غیر اعلانیل لوڈشیڈنگ ،فراہمی آب ،تباہ حال ڈرینیج اور روڈ، بلدیہ آفس میں وین اسٹینڈ قاْئم کرنے،ملیریا میں اضافے ،بڑھتی ہوئی کرپشن نمائش کے نام پر کروڑوں روپے ہڑپ کرنے ،دن دھاڑے طاھرہ کھوسو کے بیہمانہ قتل پر تشویش کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جیکب آباد میں ہونے والی،اربوں کے کرپشن کے خلاف شہری اتحاد نیب میں جائے گی، فریق بن کر کیس داخل کرے گی، شہری اتحاد کا وفد شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے متعلق سیپکو چیف سے ملاقات کریگا، نمائش کے نام پر کروڑوں روپے ہڑپ کرنے کی انکوائری کا مطالبہ کیا گیا، شہریوں نے جیکب آباد کے تمام مسائل کا زمہ دار ڈی سی کو قرار دیتے ہوئے ہٹانے کا مطالبہ کیااجلاس میں چیمبرس آف کامرس کے ایس ایس پی جیکب آباد ظفر اقبال ملک کرپشن اور غلط رویے کی مذمت کرتے ہوئے ہڑتال کے اعلان کی حمایت کی گئی، انہوں نے کہا کہ مختلف محکموں میں کرپشن ختم کرکے ترقیاتی منصوبے مقررہ میعاد کے اندر مکمل کرکے ، عوام کے بنیادی مسائل حل کیے جائیں بصورت دیگر بھوک ہڑتال اور شٹر بند ہڑتال کی جائی گی، انہوں نے کہا کہ یکم اپریل کو پریس کانفرنس کے ذریعے ڈی سی ہٹاؤ تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :