تحفظ حر مین شریفین کے لیے مسلمان اپنی جانو ں کو بھی قربا ن کر دیں گے ، صدیق شیرازی
پیر 30 مارچ 2015 22:11
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم صدیق شیرازی نے سینٹرل زون کے تحت ہونے والے فکرو وطن سیمنار سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت کو مشکل وقت میں کام آنا حکومت پاکستان کا دانشمندانہ فیصلہ ہے حکومت پاکستان نے سعودی حکومت کے ساتھ اپنی افواج کی خدمات اور دیگر خدمات کو پیش کرنا احسن اقدام ہے اس لیے کے اس سے قبل جب بھی ملک پاکستان کو مشکل پیش آئی ہے تو سب سے پہلے ہمدردی سعودی حکومت نے پیش کی لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ ہم بھی احسان کا بدلہ احسان سے دیں اور سعودی حکومت کے ساتھ اپنی تمام تر طاقت کو استعمال کریں ۔
سیمنار سے خطاب کر تے ہوئے ناظم کراچی نے مزید کہا کہ جو لوگ پاکستان کے اندر رہ کر غیروں کے اشارے پر چلتے ہیں ایسے لوگوں کے بارے میں حکومت انکوائری کرے اور ان کے تمام تر معاملات کی نگرانی کرے ۔(جاری ہے)
ملک پاکستان کے اندر رہ کر کسی اور کے اشارے پر چلنا یہ نمک حرامی ہے اور ہم ایسی تمام تر سازشیں ناکام بنا دیں گے ۔ سیمنار سے خطاب کر تے ہوئے ناظم سینٹرل زون سکندر حیات ناظم عمومی ملک عادل نے کہا کہ تحفظ حر مین شریفین کے لیے مسلمان اپنی جان کا نظرانہ بھی پیش کریں گے ۔
سعودیہ صرف اسلامی ملک ہی نہیں بلکہ مسلمانوں کی سب سے مقدس جگہ بھی ہے ۔ جہاں پر پوری دنیا کے مسلمان اپنی ایک عظیم عبادت حج اور عمرہ ادا کر تے ہیں ۔ جہاں پر کوئی بھی رنگ و نسل اور قوم و زبان نہیں بلکہ ایک کلمے کے نام پر جمع ہوا جاتا ہے ۔ لہٰذا کوئی بھی ملک چاہے وہ اپنا ہو چاہے بیگانہ سعودیہ کے خلاف یا حرمین شریفین کے خلاف کوئی بھی سازش کر ے گا تو مسلمان اپنی جانوں پر کھیل کر حرمین شریفین کا تحفظ کریں گے اور اس سلسلے میں دفاع تحفظ حرمین شریفین کونسل کا قیام نہایت احسن اقدام ہے ۔ ہم اس کی بھر پور حمایت کر تے ہیں اور مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں ۔مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.