جے ٹی آئی کی رکنیت سازی مہم جاری، مرکزی رہنما نے کالیج ،سکول اور مدارس میں جاکر رکنیت کی

پیر 30 مارچ 2015 22:05

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء)جے ٹی آئی کی رکنیت سازی مہم جاری، مرکزی رہنما نے کالیج ،سکول اور مدارس میں جاکر رکنیت کی، تفصیلات کے مطابق جمعیت طلبائے اسلام پورے ملک میں رکنیت سازی جاری ہے، اس سلسلے میں جے ٹی آئی کے مرکزی رہنما حماداللہ انصاری نے ڈگری کالج ،ٹیکنیکل کالج، نرسنگ کالج، مختلف سکولوں اور مدارس کا دورہ کرکے مختلف اجتماعات میں بڑی تعداد میں طلباء کے فارم بھر کے رکنیت سازی کی،اس موقع پر حماداللہ انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے ٹی آئی ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جو تعلیم کے فروغ اور بہتر نظام تعلیم کے لئے کوشاں ہے