حیدرآباد، بائی پاس پر ٹرک کی ٹکر سے اخبار فروش جاں بحق ، ٹرک ڈرائیور گرفتار

پیر 30 مارچ 2015 22:04

حیدرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) حیدرآباد بائی پاس پر ٹرک کی ٹکر سے اخبار فروش جاں بحق ہوگیا، پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو حیدرآباد بائی پاس پر الفلاح پیٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے اخبار فروش عبدالستار ولد یوسف بلوچ کو کچل دیا جس کے نتیجے میں عبدالستار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا‘ متوفی کی لاش سول ہسپتال منتقل کی گئی،ہلاک ہونے والا عبدالستار لاڑکانہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے جو روزگار کے سلسلے میں حیدرآباد آیا ہوا تھا اور کچی آبادی میں رہائش پذیر تھا، دوسری جانب پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک تحویل میں لے لیا۔