Live Updates

لاہور ہائی کورٹ کا کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ پی ٹی آئی کے موقف کی فتح ہے،

تحریک انصاف شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری زاہد کاظمی کا لاہور ہائی کورٹ کے کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر کرانے کے فیصلے کا خیر مقدم

پیر 30 مارچ 2015 22:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری زاہد حسین کاظمی نے کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر کرانے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے پی ٹی آئی کے اصولی موقف کی فتح قرار دیا ، انہوں نے پی ٹی آئی کے مطالبے پر راولپنڈی میں کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کو شفاف بنانے اور بے جا مداخلت کو روکنے کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے پر سٹیشن کمانڈر اور راولپنڈی و چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کا شکریہ بھی ادا کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی انتخابی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مختلف عوامی وفود سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے کنٹونمنٹ بورڈز میں غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ بدنیتی کی بنیاد پر کیا کیونکہ انہیں خطرہ تھا کہ کہیں جعلی مینڈیٹ کا پول نہ کھل جائے۔ زاہد حسین کاظمی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں واضح اکثریت سے جیت کر ثابت کرے گی کہ 2013ء کے عام انتخابات دھاندلی زدہ تھے اور عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات