راولپنڈی پولیس چوری کی وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام،

چور 5 جیولری شاپس سے 14 لاکھ کے زیورات لے اڑے‘ پولیس خواب غفلت کے مزے لوٹتی رہی

پیر 30 مارچ 2015 21:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) تھانہ صاد ق آباد کے علاقہ میں واقع تاج پلازہ میں 2 نامعلوم چورپانچ جیولرز کی دکانوں میں سے چودہ لاکھ مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کرفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق نامعلوم چورتاج پلازہ میں واقع پانچ دکانوں ایمان جیولر، گولڈ کلیکشن،گھکھٹرجیولر، میزبان جیولر، السعد جیولر،میں داخل ہوئے ،جہاں چوروں نے 8لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،2لاکھ روپے نقدی اورمصنوعی جیولری چرا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،تاجرحضرات نے پلازہ کے گارڑکوحراست میں لے لیا،کیوں کہ سی سی فوٹیج میں گارڈکی جانب سے چوروں کواندرداخل ہو نے کاثبوت ملا،اس موقع پرتاجربرادری کی بڑی تعداد جمع ہوگئی،جنھوں نے آئے روز ہونے والی چوری کی وارداتوں پرشدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آر پی او راولپنڈی اور سی پی اوراولپنڈی سے صاد ق آباد چوک میں قائم پولیس چوکی کو دوبارہ فعال کرنے کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :