راولپنڈی‘سیشن جج کا دورہ اڈیالہ جیل‘ معمولی جرائم میں ملوث 28 قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کئے

پیر 30 مارچ 2015 21:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء)سیشن جج راولپنڈی تنویر اکبر نے 28قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے۔

(جاری ہے)

سیشن جج راولپنڈی تنویر اکبر نے اڈیالہ جیل کادورہ کیا،جہاں پرجیل کے انتظامات چیک کیے ،اس موقع پر انھوں نے تمام ججز کو جلد سے جلد مقدمات کے ٹرائل نمٹنانے کی ہدایت جاری کی،فاضل جج نے معمولی جرائم میں قید28قیدیوں کی رہائی کے بھی احکامات جاری کئے،جس پرقیدیوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی ۔