ملک انتہائی اہم دور سے گزر رہا ہے ‘ملک کو درپیش چیلنجوں سے نکالنے کے لئے طلباء کاروباری سرگرمیوں میں دلچسپی لیں ‘ قومی معیشت میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں،

وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کاپیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی کے 16ویں کانووکیشن سے خطاب

پیر 30 مارچ 2015 21:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک ایک انتہائی اہم دور سے گزر رہا ہے اور ملک کو درپیش چیلنجوں سے نکالنے کے لئے طلباء کاروباری سرگرمیوں میں دلچسپی لیں اور قومی معیشت میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے 16ویں کانوکیشن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد، ڈاریکٹر جنرل کوئیکا سونگ چون کی، ڈاکٹر نیاز احمدوائس چانسلر انجیئنرنگ یونیورسٹی ٹیکسلا، سینیٹر نجمہ حمید، ایم پی اے راجا محمد حنیف، فیکلٹی ممبران اور طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا پاکستان میں کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں اور طلباء محنت کو اپنائیں کیونکہ محنت ہی کامیابی کا راز ہے انھوں نے اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر یونیورسٹی کے کردار کو سراہا اور حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے کہ کہ اسلامی بنک نے ٹیکنالوجی منتقلی پر ترکی اور ملائیشیاء کے بعد پاکستان کا اعلان کیا ہے جو کہ ایک اعزاز کی بات ہے۔انھوں نے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے اگلے تین سے چار سال تک ہر ضلع کی سطح پر یونیورسٹی یا اس کا ذیلی کیمپس قائم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ معیار تعلیم پر کوئی سمجھوتہنہیں کیا جائے گا اور جو ادارے اعلیٰ تعلیم کے معیار پر پورا نہیں اتر رہے ہوں گے ان کو بند کر دیا جائے گا۔

اس سے قبل بارانی زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رائے نیاز احمد نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ منصوبہ بندی کمیشن نے اس سال فیکلٹی آف ایگریکلچرل انجئینرنگ کے لئے 751ملین روپے کی منظوری دی ہے اور یونیورسٹی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے متعین کردہ اصولون پر entrepreneurship کو فروغ دینے کے لئے بھرپور کام کر رہی ہے اس حوالے سے یونیورسٹی میں شترمرغ فارمنگ، بریڈنگ سنٹر، فینسی پرندے، نرسری، واٹر پلانٹ، فار م پر جدید ٹیکنالوجی کی تنصیب اس حوالے سے کی جا رہی ہے تا کہ طلباء کو عملی تربیت دی جا سکے۔

کانوکیشن میں 2109 گریجویٹس کو ڈگریوں سے نوازا گیا جن میں 42 طلباء کو پی ایچ ڈی ، 365 کو ایم ایس ْایم فل، 1056 کو ماسٹر ڈگری جبکہ 646 طلباء کو انڈر گریجویٹ ڈگریاں دی گئیں۔ اس موقع پر تعلیمی دور میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر 32 طلباء کو سونے، سات کو چاندی اور چھ کو کانسی کے تمغوں سے نوازا گیا۔ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد، ڈاریکٹر جنرل کوئیکا سونگ چون کی، ڈاکٹر نیاز احمدوائس چانسلر انجیئنرنگ یونیورسٹی ٹیکسلا، سینیٹر نجمہ حمید، ایم پی اے راجا محمد حنیف اور بارانی زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رائے نیاز احمد نے گریجویٹس میں ڈگریاں ، میڈل تقسیم کئے ۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر رائے نیاز احمد نے مہمانوں کو یونویرسٹی کی یادگاری شیلڈ ز بھی دیں،پی ایچ ڈی ڈگری حاصل کرنے والے طلباء و طالبات سائرہ سید، عقیل احمد، یاسر محمود، عارف شاہ، عمران حیات، محمود اختر خان، شاہد ریاض ملک، حیات اللہ، سید ضیائالحسنین، ایاز احمد، تنویر اقبال، خرم نواز، عابد حسین، احمد فاطمہ، پرویز انور، سعدیہ رحمان، فریحہ خان، عبدل رحمان، نصیب زمان، آسمہ جبیں، شہلہ انجم، مبشرہ منیر، ثمر فاطمہ، گل رحیم، محمونہ الیاس، خالد محمود، کرن افشاں، ہارون احمد، شمائلہ ارم، شہزاد علی، ماجد محمود، نثار احمد، ساجدہ نورین، علی محمد، ام رباب، نازنین بنگش، شاہد محمود، فریدہ حسین، رخسانہ کوثر، ذاکر حسین، سعید گلزار،گولڈمیڈل حاصل کرنے والے طلباء و طالبات انعم نورین، محمد عباس انیس، محمد امجد، مریم شفیق، کومل ظفر، نورین فاطمہ، قراة العین، محمد رمیز خان، زینب اختر، انعم نوشین، سعدیہ اصغر، میمونہ سعید، ثمینہ اصغر عباسی، جازب عظیم نیلسن، روبی ایوب، فصیہ گل، صدیقہ قاسم، سبیقہ عثمان ملک، صداقت علی، کنول نواز، عابدہ ایوب، صائقہ رشید، تحسین بانو، صائمہ نور، صائمہ کیانی، فرح ھنیف ، مریم زہرہ، مسرور الہیٰ، وقاص صابر، خلیل منیر،چاندی کے میڈل حاصل کرنے والے طلباء و طالبات زینب معصوم، عائشہ امجد، اریج قادر، راجا محمد سعد بشیر، حرا کنول، حسین اسرار، نائمہ ندیم،کانسی کے میڈل حاصل کرنے والے طلباء و طالباترافعہ جاوید بٹ، عبداللہ اقبال، سدرہ ملک، سلیمان خرم کوڈگریوں سے نوازاگیا۔

متعلقہ عنوان :