سربراہ اہلسنت والجماعت علامہ محمد احمد لدھیانوی (آج)یمن جنگ اورتحریک تحفظ حرمین بارے اہم پریس کانفرنس کرینگے

پیر 30 مارچ 2015 21:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) سربراہ اہل سنت والجماعت پاکستان علامہ محمد احمد لدھیانوی (آج)یمن میں جاری جنگ اوتحریک تحفظ حرمین کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ترجمان اہل سنت والجماعت اسلام آباد حافظ انیب فاروقی نے مرکز اہل سنت سے جاری ایک بیان میں کہا کہ یمن میں حوثی شیعہ باغیوں کی جانب سے پاکستانیوں کو بم سے اڑنے کی دھمکیاں قابل تشویش ہیں ۔

حکومت اورافواج پاکستان کی ہرزہ سرائی کرنے والے ملک دشمن ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سربراہ اہل سنت والجماعت پاکستان علامہ محمد احمد لدھیانوی (آج)منگل سہ پہر 3:00بجے جامعہ رحمانیہ آبپارہ میں اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں تحریک تحفظ حرمین سمیت خطے میں جاری سنی شیعہ جنگ اور حکومتی اقدامات پر گفتگو کریں گے۔