جشن بہاراں کی مناسبت سے حافظ آباد کی دونوں تحصیلوں میں رنگا رنگ تفریحی،ثقافتی اور ادبی پروگراموں3اپریل سے شروع ہوں گئے

پیر 30 مارچ 2015 21:35

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء)حکومت پنجاب کی ہدایت پر جشن بہاراں کی مناسبت سے حافظ آباد کی دونوں تحصیلوں میں رنگا رنگ تفریحی،ثقافتی اور ادبی پروگراموں کا آغاز 3۔اپریل سے ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او حافظ آباد محمد عثمان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ان تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔جشن بہاراں کی مناسبت سے کبڈی،والی بال،ہاکی،فٹبال،بیڈ منٹن رسہ کشی اور دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد ہونگے جبکہ گھوڑا ڈانس صوفیانہ کلام،محفل سماع اور ادبی مشاعرہ بھی جشن بہاراں کی تقریبات کا حصہ ہونگے۔