ملتان ، لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ، لواحقین کا احتجاجی مظاہر ہ

پیر 30 مارچ 2015 21:21

ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ، لواحقین کا احتجاجی مظاہر ہ ۔ملتان کے علاقے عطا کالونی کی رہائشی 26سالہ شاہدہ بی بی کو پتے کے آپریشن کے لئے نواب پور روڈ پر واقع نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کی وجہ سے خاتون دوران آپریشن دم توڑ گئی جس پر لواحقین مشتعل ہو گئے اور نواب پور روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مشتعل مظاہرین کی جانب سے ممکنہ توڑ پھوڑ اور تشدد کے خوف سے ہسپتال کا عملہ غائب ہو گیا۔ لواحقین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ مریضہ کا پیٹ خالی نہیں تھا اس نے کھانا کھایا ہوا تھا انہوں نے لیڈی ڈاکٹرکو آپریشن سے منع کیا لیکن اس نے لواحقین کی بات ماننے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے خاتون جاں بحق ہو گئی ۔ لواحقین نے مطالبہ کیا کہ غفلت کی مرتکب لیڈی ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :